وفاقی متوسط و ثانوی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ میں خوش آمدید
 
تعارف :
فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد ، فیڈرل بورڈ ایکٹ 1975کے تحت قائم کیا گیا جو کہ وزارت وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت ڈویژن کا ایک خود مختار ادارہ ہے۔اسکو انتظامات، ریگولیٹ، جدت /ترقی اور عمومی طور پر ابتدائی و ثانوی تعلیم اور ملحقہ اداروں میں امتحانات کا انعقاد کرانے کا مالیاتی و انتظامی اختیار حاصل ہے
فیڈرل بورڈ کے دائرہ کار میں شامل ہیں :۔
  1. ٭ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد
  2. ٭ تمام پاکستان (کنٹونمنٹ اور کینٹ)
  3. ٭ وفاق کے زیر انتظام شمالی علاقہ جات
  4. ٭ بیرون ملک مقیم
کردار اور ذمہ داریاں مختصراً درج ذیل ہیں۔
  1. ٭ پاکستان اور بیرون ملک میٹرک اور انٹرمیڈیٹ تعلیم فراہم کرنے والے اداروں کا الحاق
  2. ٭ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا نصاب مقرر کرنے کیلئے ہدایات
  3. ٭ ملحقہ اداروں میں ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا
  4. ٭ امتحانات کرانا، ممتحن اور نگران عملے کی تقرری کرنا
  5. ٭ اداروں میں جسمانی نشوونماء کے اقدامات کو فروغ دینا
Copyright © 2014-2015 FBISE, All Rights Reserved
For queries, complaints, suggestions or information about broken links, please write to
Web Master